یمن

اقوام متحدہ کے نمائندے کو یمنی قوم کا درد و غم نظر نہیں آتا، محمد عبدالسلام

شیعیت نیوز:یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے نمائندے کو یمنی قوم کے مصائب و آلام اور درد و غم نظر نہیں آتے اور یہ عالمی ادارہ یمن پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت بند کرانے کے لئے کوئی مؤثر اقدام نہیں کرتا۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس کو یمنی قوم کے مصائب و آلام اور درد و غم نظر نہیں آتے اور یہ عالمی ادارہ یمن پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت بند کرانے کے لئے کوئی مؤثر اقدام عمل میں نہیں لاتا جبکہ بہت سے مسائل و مشکلات کی وجہ یمن کا مکمل محاصرہ اور یمن کے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کی سرگرمیوں کو معطل کیا جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اور اماراتی سو سالہ قدیمی صیہونی منصوبے کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں، یمنی وزیر اعظم

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس، جمعرات کے روز ریاض کا دورہ کرنے کے بعد عدن پہنچے اور وہاں انہوں نے یمن کی مستعفی حکومت کے صدر منصور ہادی اور دیگر حکام سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس نے منصور ہادی سے یمن میں جنگ بندی کے لئے مشترکہ اعلامیے کے بارے میں کوئی گفتگو تک نہیں کی۔ جبکہ مارچ دو ہزار بیس میں اقوام متحدہ کا ہدف یمن میں جنگ بندی اور دونوں فریقوں کے درمیان سمجھوتے کے مسودے کی تیاری اور اس ملک میں سیاسی عمل کا آغاز قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونالڈ ٹرمپ نے فوری استعفیٰ نہ دیا تو ان کا مواخذہ کیا جائےگا، نینسی پلوسی

دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن نے متحدہ عرب امارات کو نصیحت کی ہے کہ وہ یمنی قوم کے خلاف مسلط کردہ جنگ سے دستبردار ہو جائے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو چاہئے کہ قطر کے لئے جو واقعہ پیش آیا ہے اس سے سبق حاصل کرے اور سعودی عرب کا تابعدار و فرمانبردار نہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ یمن پر جارحیت کے آغاز میں قطر نے بھی سعودی عرب کا ساتھ دیا تھا لیکن اس کے باوجود سعودی حکومت نے حکومت قطر کے خلاف بغاوت کی کوشش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button