اہم ترین خبریںایران

ایران میں بھی پاکستانی کونسلیٹ کے سامنے سانحہ مچھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شیعیت نیوز: ایران کے غیور عوام نے پاکستانی کونسلیٹ کے سامنے اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف ہم آواز ہوتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سانحہ مچھ کی مذمت کی۔

پاکستانی سرحد کے قریب واقع ایران کے شہر زاہدان میں شیعہ اور سنی عوام اور علماء نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شہدائے مچھ کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

زاہدان میں واقع پاکستانی کونسلیٹ کے سامنے ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں شیعہ اور سنی علماء اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دہشت گردی اور مذہبی منافرت کے خلاف نعرے لگائے ۔

یہ بھی پڑھیں : بغداد میں عوامی اجتماع امریکہ کی شکست کا مظہر ہے ، آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای

احتجاجی مظاہرین کے ہاتھوں میں مختلف قسم کے پلے کارڈز بھی تھے جن پر مظلومین کے ہم حامی ہیں، پاکستانی قوم ہم تمہارے ساتھ ہیں اور ایران، پاکستان کے غم میں برابر کا شریک ہے جیسے نعرے درج تھے۔

احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فرقہ وارانہ دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کےعوام دہشت گردی کے خلاف ہیں اور دہشت گردی کی بیخ کنی کیلئے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ اس کے علاوہ ایران کے مقدس شہروں قم اور مشہد میں بھی سانحہ مچھ کی مذمت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی دباؤ اور سعودی ریال میں آکر سوڈان نے غاصب اسرائیل کو تسلیم کر لیا

واضح رہے کہ 4 جنوری 2020ء کو مچھ میں واقع کوئلے کی کان میں مزدوری کرنے والے 11 شیعہ کان کنوں کو داعش کے دہشت گردوں نے ہاتھ پیر باندھ کر بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا تھا جس کے بعد شہداء کی لاشوں کو سڑک پر رکھ کر تاحال احتجاج کیا جا رہا ہے۔

شہداء کے لواحقین اور دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ جب تک وزیر اعظم عمران خان آ کر آئندہ ایسے واقعات نہ ہونے کی عملی یقین دہانی نہیں کرواتے اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا اور شہداء کی تدفین نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button