وزیراعظم اپنی انا چھوڑ کر کوئٹہ جائیں اور لواحقین کا غم بانٹیں، مریم نواز

07 جنوری, 2021 14:29

شیعیت نیوز: کوئٹہ دھرنے میں موجود صدرنائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنی انا چھوڑ کر کوئٹہ جائیں اور لواحقین کا غم بانٹیں۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ مچھ کے لواحقین سے تعزیت کے موقع پرشہدا کے لواحقین سے گفتگو میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ پر جو قیامت ٹوٹی ہے اس پر دلی تعزیت کرتی ہوں، 5 دن سے دیکھ رہی ہوں اور آپ کی تکلیف کا احساس بھی ہے، ان میتوں میں سے ایک میت اس کی بھی ہے جس کے خاندان کا کوئی فرد نہیں تاہم میرے پاس تعزیت کے لیے الفاظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بچی کسی بے حس کو پکاررہی تھی کہ آپ نہیں آئے تو والد کو نہیں دفناؤں گی لہذا وزیراعظم اپنی انا چھوڑ کر کوئٹہ جائیں اور لواحقین کا غم بانٹیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ریاست کاکام عوام کو تحفظ دینا ہے لیکن افسوس ہے ریاست نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی، یہ کہتے ہیں جب تک وزیراعظم نہیں آئیں گے ہم لاشیں رکھ کر بیٹھے رہیں گے، ہم لاشوں پر سیاست نہیں کررہے تاہم وزیراعظم عمران خان کو یہاں آکر ان کے سروں پر ہاتھ رکھنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ سانحہ مچھ کے لواحقین گزشتہ پانچ روز سے کوئٹہ بائی پاس پر اپنے پیاروں کی میتوں کے ہمراہ دھرنا دیے بیٹھے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کی آمد کے منتظر ہیں۔

کوئٹہ ,کوئٹہ دھرنا ,ہزارہ ,عمران خان ,مریم نواز,شیعیت نیوز, داعش ,مسلم لیگ ن , شیعہ نسل کشی ,ہزارہ نسل کشی , سانحہ مچھ ,بلوچستان,Quetta Sit in Protest, Imran Khan, Marya Nawaz, Shiitenews, Shia Killing, Hazara Killing, Mach incident, Balochistan, Quetta, ISIS

3:14 صبح مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔