کوئٹہ کے مظلوموں کی آواز امریکہ تک پہنچ گئی، وزیر اعظم ہاؤس نہ پہنچ سکی

07 جنوری, 2021 13:52

شیعیت نیوز: کوئٹہ کے شہید ہزارہ مظلوموں کی آواز سات سمندر پار امریکہ تک پہنچ گئی لیکن وزیر اعظم ہاؤس کے مکین تک نہ پہنچ سکی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ مچھ کوئٹہ کے مظلوم شیعہ ہزارہ مومنین کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلیئے امریکی شہر نیو یارک میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا ۔

مظاہرین نے مظلومین کوئٹہ کے حق میں نعرے بلند کئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کوئٹہ کے مظلوموں کی آواز کو سنیں۔
کوئٹہ کے مظلوموں کی آواز امریکہ تک تو پہنچ گئی لیکن وزیر اعظم ہاؤس کے مکین عمران خان کے کانوں تک نہیں پہنچ پارہی جن کو شہداء کے لواحقین گزشتہ 5 دنوں سے سخت سردی میں اپنے پیاروں کی میتوں کے ہمراہ بیٹھے کوئٹہ بلا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 11 شیعہ ہزارہ کان کنوں کو داعش کے دہشتگردوں نے ہاتھ پاؤں باندھ کر بے دردی سے ذبح کردیا تھا۔

1:39 صبح مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔