شہدائے کوئٹہ کے ورثا ءکی حمایت مسلکی نہیں بلکہ انسانی ہمدردی کا تقاضہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا

07 جنوری, 2021 11:49

شیعیت نیوز: چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نےنے ڈی چوک اسلام آباد پر شہدائے کوئٹہ سے اظہار یکجہتی کیلئے جاری احتجاجی دھرنے میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے ورثا ءکی حمایت مسلکی نہیں بلکہ انسانی ہمدردی کا تقاضہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظلومین کی حمایت میں پورے پاکستان سے لوگ گھروں سے نکل آئے ہیں۔یہ آواز پوری دنیا تک پھیلے گی، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وزیر اعلی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ پورے بلوچستان کے اندر فوری طور پر بھرپور آپریشن کا حکم دیں۔ داعش ایک نظریے کا نام ہے جو کہیں لشکر جھنگوی، کہیں بوکوحرم اور کہیں کسی اور نام سے سرگرم ہیں۔امن و امان کے قیام اور حکومت کی رٹ منوانے کے لیے ان سے چھٹکارا ضروری ہے۔

11:31 شام مارچ 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔