اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سانحہ مچھ میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑیں گے،وزیر داخلہ شیخ رشید

واضح رہے کہ 3 جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 11 کان کن شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سانحہ مچھ میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑیں گے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کی ہدایت پرکوئٹہ کا دورہ کیا، معلوم نہیں وزیراعظم کوئٹہ جاتے ہیں یا نہیں، متاثرین کے آٹھ میں سات مطالبات مان لیے ہیں، ان کو سمجھنا چاہیے یہ ایک عالمی سازش ہے، کونے کونے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، کافی دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے تاہم جنہوں نے یہ واقعہ کیا انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ زکزاکی کیطرف سے آیت اللہ مصباح یزدی کے انتقال پر گہرے غم و اندوہ کا اظہار

وزیرداخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے دھرنے سے متعلق کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، وزیراعظم نے کہا ہے وہ لوگ آتے ہیں تو آنے دیں، کوئی مسئلہ نہ ہوا تو قانون حرکت میں نہیں آئے گا، اگر وہ آرہے ہیں تو میں یہی کر سکتا ہوں کہ ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 11 کان کن شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button