شام تک کی مہلت دیتے ہیں ورنہ پورا ملک جام ہوجائے گا، علامہ شہنشاہ نقوی کا عمران خان کو پیغام

06 جنوری, 2021 12:01

شیعیت نیوز: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو آج شام تک کا وقت دیتے ہیں ۔ عمران خان شیعہ ہزارہ مظاہرین کے پاس کوئٹہ آئیں ان کے مطالبات سنیں اور پورے کریں ۔

بصورت دیگر ہم پورےملک کو جام کرکے پارلیمنٹ ہاؤس، وزرائے اعلیٰ ہاؤسز اور گورنر ہاؤسز کا گھیراؤ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار نامور شیعہ عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے مغربی بائی پاس پر احتجاجی دھرنے کےشرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وطن عزیز میں منظم شیعہ نسل کشی کا ایک بارپھر آغاز،کوئٹہ کے بعدہنگو میں شیعیان حیدرکرارؑ پر حملہ

انہوں نے کہاکہ گذشہ چار روز سے کوئٹہ میں ہماری مائیں ، بہنیں، شدید سردی کے عالم میں بےگناہ شہیدوں کی میتوں کے ساتھ دھرنا دیئے بیٹھی ہیں ۔ ہم نے حکومت کو شام تک مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگر مطالبات تسلیم نا کیئے گئے تو پوری قوم ملک بھرکو جام کرنےکیلئے تیار رہے ۔ ہم کسی صورت اپنے قوم کی ماؤں بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

10:34 شام مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔