اہم ترین خبریںایرانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

شہید کمانڈرز کی پہلی برسی پر ’’زینب سلیمانی‘‘ کا فلسطینی قوم کے نام خصوصی پیغام

شیعیت نیوز: شہید کمانڈرز کی پہلی برسی کے موقع پر فلسطینی شہر غزہ میں ایک عالیشان تقریب منعقد کی گئی، جس میں شہید قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

فلسطینی ای مجلے فلسطین الیوم کے مطابق ’’شہید القدس‘‘ کے عنوان سے منعقد کی جانے والی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا، جس میں انہوں نے فلسطینی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی نے اپنے سپوتوں کو ’’دشمن کی پہچان‘‘ اور ’’فلسطین و مسلمانوں کے قبلۂ اوّل کے ساتھ عشق‘‘ کا سبق سکھایا ہے، جبکہ قدس و فلسطین نہ صرف ہماری پوری زندگی کی تمام تفصیلات کے اندر حقیقی طور پر موجزن رہا ہے بلکہ وہ ہمارے خاندان کے ادب و آداب و عشق کا ایک مستقل حصہ بھی بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی صدر برہم صالح نے شہید قاسم سلیمانی کی جانفشانیوں کو سراہا

زینب سلیمانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ان کے والد نے اپنی تمام جہادی زندگی کے دوران فلسطین سے پوری طرح عشق کیا ہے، لکھا کہ ایران، فلسطین، لبنان، عراق، یمن اور شام سے تعلق رکھنے والے ممتاز شہداء کی تصاویر اب بھی ہمارے گھر میں آویزاں ہیں۔

فلسطین الیوم کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ شہید احمد یسٰین، فتحی الشقاقی، عبدالعزیز الرنتیسی، ابو علی مصطفیٰ، ابو جہاد الوزیر، جہاد جبریل، عمر ابو شریعہ اور دوسرے بہت سے عظیم فلسطینی شہداء کہ جن کے ناموں کی لمبی فہرست یہاں بیان نہیں کی جا سکتی، وہ ممتاز شہداء ہیں، جن کے نام مستضعفین کے خورشید صفت امام اور مسئلۂ فلسطین کے اوّلین داعی روح اللہ الموسوی الخمینیؒ کے نام کے گرد ستاروں کے مانند جگمگا رہے ہیں۔

زینب سلیمانی نے اپنے پیغام میں تاکید کی کہ ان کے والد اور ان سے قبل امام خمینیؒ نے اپنے عقیدے کی بنیاد پر امتِ مسلمہ بالخصوص مستضعف اقوام اور مزاحمتی مجاہدین کو وعدہ دے رکھا ہے کہ فلسطین کی آزادی اور مستضعفین کی فتح نہ صرف ایک "کھلی حقیقت” بلکہ مکمل طور پر حق ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں غزہ کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ان لوگوں پر خدا کی لعنت ہو، جنہوں نے تمہاری رصد کو کاٹ کر غاصب و مجرم صیہونیوں کے صفوں میں شرکت اختیار کر لی! خدا کی لعنت ہو عالمی ظلم کے سرغنہ امریکہ پر اور ان تمام ظالموں پر جو اس مجرم حکومت کی حمایت میں تلے ہوئے ہیں۔

جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی نے اپنے پیغام کے آخر میں تمام فلسطینی شہداء اور شہید کمانڈرز جنرل قاسم سلیمانی و ابو مہدی المہندس سمیت مزاحمتی محاذ کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button