اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ریاست مچھ کے مقتولین کےسفاک قاتلوں کو جلد ڈھونڈ نکالے گی اور بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دے گی، صدر مملکت

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے سفاکانہ قتل پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مقیم تمام افراد کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

شیعیت نیوز: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مچھ میں گیارہ کان کنوں کا قتل بزدلانہ اورگھناوَنا اقدام ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ریاست سفاک قاتلوں کو جلد ڈھونڈ نکالے گی اور بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بے گناہ مقتولیں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھرنا، مظاہرین کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج شروع ہوگا، علامہ راجہ ناصر عباس

اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس نے بھی مچھ میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی مذہب نہتے لوگوں کو مارنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے سفاکانہ قتل پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مقیم تمام افراد کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button