شہید قاسم سلیمانی (SQS)یمن

یمن، کمانڈرز شہید سلیمانی اور شہید المہندس کی پہلی برسی پر عظیم الشان عوامی ملین مارچ

شیعیت نیوز: گذشتہ سال کی ابتداء میں عراقی سرزمین پر ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی ایک امریکی دہشت گردانہ کارروائی میں شہادت پانے والے ایرانی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، ان کے میزبان عراقی حشد الشعبی کے سابق ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور رفقاء کی پہلی برسی کی مناسبت سے یمن میں عظیم الشان عوامی ملین مارچ منعقد کیا گیا۔

عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق یمنی شہر صعدہ میں ’’خون شہداء کے ساتھ وفاداری‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس عوامی ملین مارچ میں لاکھوں یمنی شہریوں نے شرکت کی جبکہ انہوں نے یمنی، ایرانی و عراقی شہداء کی تصاویر کے ساتھ ساتھ مختلف پلے کارڈ اور بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی مذمت اور اسلامی مزاحمتی محاذ کی حمایت میں متعدد نعرے درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران طاقتور ملک ہے اور خود فیصلہ کرے گا کہ کب اور کیسے انتقام لینا ہے، سید نصراللہ

اس موقع احتجاجی مظاہرین کی صعدہ تا بغداد.. خودمختاری کے حصول کے لئے واحد راہ جاری ہے، شہداء کے پاک و صالح خون کے ہمراہ.. ہم نے یہ رَستہ طے کیا ہے،اے شہید! اے شہید!.. تمہارے رستے پر چلتے رہیں گے اورشہید سلیمانی کے خون کی قسم.. مجرموں سے انتقام لیں گے جیسے نعرے لگائے گئے۔

اس عوامی ملین مارچ کے اختتام پر یمنی و عالمی اسلامی مزاحمتی محاذ کے شہداء کی یاد میں منعقد کی جانے والی سالانہ ریلی کی مناسبت سے ایک مشترکہ اعلامیہ بھی پڑھ کر سنایا گیا جبکہ حاضرین کی جانب سے اس بیانیے کے ہر ایک بند کی بھرپور انقلابی نعروں کے ذریعے تائید کی گئی۔

اس بیان میں شہداء کے نورانی رستے پر چلتے رہنے اور یمنی سپریم لیڈر سید عبدالملک بدر الدین الحوثی کے پرچم تلے قرآنی ذمہ داریوں کی بھرپور ادائیگی پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: بغداد کے التحریر اسکوائر پر شہدائے استقامت کی پہلی برسی

اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادی یمنی قوم سمیت امتِ مسلمہ کے قسم خوردہ دشمن ہیں جبکہ راہِ حق کے شہداء نے حق و حقیقت اور دین کی پاسداری کی خاطر اپنی جانیں فدا کی ہیں اور ہم شہداء کے رستے کو ہمیشہ ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔

دوسری طرف انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے خون کا قصاص علاقے سے امریکہ کا انخلا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی اور انقلابی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے بہنے والے خون کا قصاص علاقے سے امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کا انخلا ہے۔

انصاراللہ کے ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو شہید کئے جانے کی جانب اشارہ اور ان شہداء کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امریکہ اور تکفیریوں کے گٹھ جوڑ اور جارحیت سے امریکہ کے ہاتھوں قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت سے ان شہداء کے اقدامات کی عظمت کا پتہ چلتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button