بلوچستان میں شیعہ نسل کشی، وزیر اعظم عمران خان کااہل خانہ سے اظہار تعزیت

03 جنوری, 2021 09:24

شیعیت نیوز : وزیراعظم عمران خان نے مچھ میں 11 شیعہ ہزارہ کان کنوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مچھ میں حملہ بزدلانہ اور غیرانسانی عمل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کی ایف سی کو قاتلوں کی گرفتاری کےلیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ ہزارہ کے قاتلوں کے کیفر کردار تک پہنچنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور انہیں اس موقع پر تنہا نہیں چھوڑے گی۔

واضح رہے کہ آج صبح سعودی و بھارتی نواز دہشتگردوں نے 11 شیعہ ہزارہ کان کنوں کو اغوا کر کے بے دردی سے شہید کردیا تھا۔

10:50 صبح مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔