اہم ترین خبریںشہید قاسم سلیمانی (SQS)

مجھے معاف کردیں، شہید قاسم سلیمانی کا اہلسنت گھرانے کو خط

شیعیت نیوز: جنرل قاسم سلیمانی (SQS) نے شام میں جنگ کے دوران جس گھر میں قیام کیا تھا اس گھر کے مالک کے نام ایک خط لکھااور اس خط میں بغیر اجازت ان کے گھر میں قیام کرنے پراہل خانہ سے معافی طلب کرتے ہوئے لکھا:

معزز و محترم اہل خانہ! السلام علیکم

میں آپ کا بھائی قاسم سلیمانی ہوں ۔ یقینا آپ مجھے جانتے ہوں گے۔ مختلف مقامات پر ہم نے اہل سنت بھائیوں کی بہت مدد کی ہے۔ میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھتا ہوں اورآپ اہل سنت مسلک سےلیکن ایک لحاظ سے دیکھا جائے تومیں بھی سنی ہوں کیونکہ میں بھی حضرت محمد ﷺکی سنت پر عقیدہ رکھتا ہوں اور انشاءاللہ اس پر چلنے کی کوشش بھی کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں شہید سردار قاسم سلیمانی کا وصیت نامہ

اس ہی طرح دیکھا جائے تو ایک اعتبار سے آپ بھی شیعہ ہیں کیونکہ آپ بھی اہل بیت اطہار ؑ سے محبت کرتے ہیں۔آپ کے گھر میں موجود قرآن کریم، صحیح بخاری اور دیگر کتب کو دیکھ کر اندازہ ہواکہ آپ کا گھرانہ ایک ایماندار گھرانہ ہے۔سب سے پہلے تو میں آپ سے معافی کا طلبگار ہوں، امید ہے کہ آپ مجھے معاف فرمائیں گے کہ ہم نے آپ کی اجازت کے بغیر آپ کے گھر سے استفادہ کیا ہے۔

دوسری بات یہ کہ آپ کے گھر کا جو بھی نقصان ہوا ہے ہم اس نقصان کو پورا کرنے کیلیئے تیار ہیں۔ میں نے خود اپنی اور آپ کی جانب سے قرآن مجید کا استخارہ کیا تھا جس کے جواب میں سورہ مبارکہ فرقان کے صفحہ نمبر 361 اور 362 کی آیات نکلی ہیں۔

خط قاسم سلیمانی

امید ہے کہ آپ ان آیات مبارکہ کی تلاوت کرتے ہوئےاپنی اور ہماری حالت کے بارے میں غوروفکر کریں گے۔ میں نے آپ کے گھر میں نمازیں پڑھی ہیں اور دو رکعت نماز آپ کی نیابت میں بھی پڑھی ہےاور اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی ہے کہ ہماری عاقبت بخیر ہو۔ آپ کی دعاؤں کا محتاج ہوں۔
آپ کا بیٹا یا بھائی سلیمانی

متعلقہ مضامین

Back to top button