اہم ترین خبریںشہید قاسم سلیمانی (SQS)شیعت نیوز اسپیشلمقالہ جات

حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی مھندس کی کامیابی کا راز

حاج قاسم سلیمانی اور حاج سید ابومھدی مھندس اللہ کی سرپرستی میں اس نظام ولایت کے ماتحت اللہ کے خاص بندے تھے کہ جنہیں اللہ اور چہاردہ معصومین علیہم السلام کی ولایت کے اس نظام پر غیر متزلزل ایمان رہا۔

حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی مھندس کی کامیابی کا راز

حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی مھندس بظاہر دو الگ ملکوں اور دو الگ زبانوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے دو الگ ہستیاں ہیں۔ لیکن باطنی، معنوی و عرفانی تعبیر، توضیح و تشریح کے تناظر میں وہ دونوں یک جان دو قالب کا عملی نمونہ ہیں۔

قدر مشترک  ولایت

کیونکہ ان میں ایک ایسی قدر مشترک ہے کہ جو پرت در پرت، تہہ در تہہ مزید کئی بظاہر پوشیدہ حقائق کو آشکار کرتی چلی جاتی ہے۔

ایک مشترک عقیدے کے پیروکار

اور وہ قدر مشترک ایک لفظ میں کہیں تو ولایت ہے۔ حالانکہ ولایت بھی بظاہر ایک لفظ اور ایک اصطلاح ہی ہے لیکن اسکی حقیقت بھی متعدد پہلوؤں کی حامل ہے۔ حاج قاسم سلیمانی اور حاج ابو مھدی مھندس دونوں اثناعشری شیعہ مومن مسلمان ہونے کے ناطے ایک مشترک عقیدے کے پیروکار رہے۔ انکے وصیت ناموں میں اس عقیدے کی ایک جھلک دیکھی جاسکتی ہے۔

Kashmiri scholar sees Qassem Soleimani as matchless trainer of moral values
اللہ تعالیٰ کی ولایت  رسول ص کی ولایت

یعنی توحید، عدل، نبوت، امامت، قیامت کو دین کے بنیادی اصول ماننا۔ اور اسی ذیل میں ایک لفظ ایک اصطلاح ولایت ہے کہ جس کا بنیادی تعلق توحید یعنی اللہ تعالیٰ سے ہے جو کہ اس پوری کائنات کا خالق و مالک ایک احد، واحد خداجو کہ عادل ہے۔ اوراللہ تعالیٰ نے اپنی ولایت کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی رسول ص کی ولایت کا اعلان بھی کیا۔

حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی مھندس کی کامیابی کا راز

بعد از ختم نبوت بھی ولایت کا سلسلہ

اور بعد از ختم نبوت بھی ولایت کا سلسلہ ختم نہ کیا بلکہ ولایت کو جاری و ساری رکھا۔ اور بعد از ختم نبوت کی ولایت کو امیر المومنین مولاعلی ؑ اور جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے مخصوص کیا۔ اور پھر ان کی آل طاہر و مطہر یعنی امام حسن و امام حسین علیہ السلا م اور امام مہدی ع تک ولایت کو نافذ رکھا۔

  حضرت ولی عصر امام زمان مہدی عج کی غیبت کے دور کی ولایت

حتیٰ کہ غیبت حضرت ولی عصر امام زمان مہدی عج کے دور کو بھی ولایت سے محروم نہیں رکھا۔ انکے جامع الشرائط مرکزی نائب کے تحت اس نظام ولایت سے دنیا کو سرافراز کرنے والا بھی در حقیقت اللہ ہی ہے۔ کیونکہ جو انسان اللہ کو اپنا سرپرست مانتا ہے، اسے اللہ اپنے خاص الخاص اہل ولایت بندگان کی معرفت بھی عطا کرتا ہے۔ اور آسان اردو میں ولایت کو سرپرست، ہادی، راہنما، رہبربھی کہہ سکتے ہیں۔

 

حاج قاسم سلیمانی اور حاج سید ابومھدی مھندس نظام ولایت کے ماتحت

حاج قاسم سلیمانی اور حاج سید ابومھدی مھندس اللہ کی سرپرستی میں اس نظام ولایت کے ماتحت اللہ کے خاص بندے تھے کہ جنہیں اللہ اور چہاردہ معصومین علیہم السلام کی ولایت کے اس نظام پر غیر متزلزل ایمان رہا۔

حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی مھندس کی کامیابی کا راز

جو اپنی اصل کو جانتے ہیں، انہی کو امام زمان مہدی حضرت ولیعصر عج کی غیبت کے دورکے ولی فقیہ کاعلم ہوتا ہے۔ اور وہ اس مادی دنیا میں اسی کے ماتحت اللہ تعالیٰ کے شاکر و صابر، مجاہد و مباز بندوں میں قرار پاتے ہیں۔

جانو جرمن یہودی صحافی کے دوست جاوید چوہدری کو جواب

حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی مھندس کی کامیابی کا راز

راز ولایت

یہی راز ولایت کہ جو بہت سے انسان جانتے بوجھتے بھی انجان بن کر نظر انداز کرتے ہیں، اس سر ولایت کو اپنے وجود پر جو فاش کرکے اس رنگ میں رنگ جائے تو پھر ایسا انسان حاج قاسم سلیمانی اور حاج ابومھدی مھندس کی صورت میں دنیا سے خراج عقیدت وصول کرتا ہے۔ دنیا کا ہر منصف مزاج، باضمیر، غیرت مند انسان ایسوں کی تعریف کرنے پر خود کو مجبور پاتا ہے۔

خیمہ ولایت کے مکین  جنہیں لامکاں جا بجا کردیتا ہے

یہ خیمہ ولایت کے وہ مکین ہیں کہ جنہیں لامکاں جا بجا کردیتا ہے۔ کہنے کو ایرانی کرمانی سلیمانی لیکن کسی کونہیں معلوم کہ کب وہ مظلوم و مستضف فلسطینیوں کی مدد کرنے انکے پاس پہنچ جاتا۔ کسی کو بھنک نہ پڑتی، وہ عراق اور شام میں اولیائے خدا کے مزارات مقدسہ کو بچانے کے لیے دفاع مقدس کے اگلے ترین مورچوں میں کھڑا دکھائی دیتا۔ ساتھ ہی جاں نثار سید ابومھدی مھندس جیسا دوست، بھائی کہ جس نے موت کا ذائقہ چکھنے کے وقت بھی ساتھ نبھایا۔

حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی مھندس کی کامیابی کا راز

ایسے شہداء کے درجات کے بھی کیا کہنے!۔

ایسے شہداء کے درجات کے بھی کیا کہنے!۔ جب تک اس مادی و فانی دنیا پر نافذ طبعی قوانین کے تحت زندگی گذارنے پر مجبور رہے تب بھی انکا عمل سپر نیچرل رہا۔ کہاں دنیا کے سارے فرعون و نمرود و شداد کا آمیزہ امریکا اور اسکا شیطانی زایونسٹ بلاک کہ جس میں عرب و اسلامی دنیا کے خائن و منافق بھی شامل۔ اور کہاں ایک ایسا انسان حاج قاسم سلیمانی کہ جو عصر حاضر کی کربلا کے متعدد محاذ پر زخموں سے اتنا چور چور ہوا کہ جسمانی لحاظ سے حد درجہ معذور ہوچکاہو۔

حاج سید ابومھدی مھندس اور حاج قاسم جیسوں کا مقدس حسینی خون

لیکن ذمے داری کا احساس، مکتب عشق و معرفت کے پرووردہ اس جنرل سلیمانی کو ایک لمحہ چین لینے نہیں دیتا تھا۔ حاج سید ابومھدی مھندس کا حال بھی چنداں مختلف نہ تھا۔

حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی مھندس کی کامیابی کا راز

آج کی دنیا کے ہر انسان کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اگر آج تم ان درندہ صفت دہشت فرد تکفیریوں کے شر سے جس حد تک بھی محفوظ ہو، تمہیں یہ امن و سکون اس لیے میسر ہے کہ حاج سید ابومھدی مھندس اور حاج قاسم جیسوں کا مقدس حسینی خون مظلوم و مستضعف انسانوں کے دفاع کی جنگ میں بہا ہے۔

قاسم سلیمانی اور ابومھدی مھندس نے صدی کی مشکل ترین جنگ لڑی

امریکی زایونسٹ بلاک اور اس میں شامل منافق خائن و غدار عرب و اسلامی حکمران تکفیریت کے سرپرست ہیں۔ انہوں نے افغانستان تا عراق و شام و افریقہ و یورپ میں ان دہشت گردوں کو وجود بخشا ہے۔ انہیں اس کام کی ٹریننگ دی۔ مال و اسلحہ دیا۔ لیکن حاج قاسم سلیمانی اور حاج ابومھدی مھندس وہ ہیں جنہوں نے اس صدی کی سب سے خطرناک اور مشکل ترین جنگ لڑی۔

شیطانی سپرپاور کو ذلت آمیز شکست

انہوں نے شیطانی سپرپاور کو ذلت آمیز شکست دے کر یہ ثابت کردیا کہ جس کا ولی(سرپرست) اللہ تعالیٰ خود ہو اور بندگان خدا میں اس اللہ کے مقرر کردہ اولیاء ہی پر جس کا ایمان ہو، یہ معجزہ ایسے ہی صاحبان ولایت برپا کرسکتے ہیں۔

سلام ہو تم پر اے شہدائے کربلائے عصر حاضر۔ سلام بر جنرل قاسم سلیمانی۔ سلام بر کمانڈر سید جعفر ابومھدی مھندس۔ سلام بر شہدائے سانحہ بغداد جنوری 2020 ع۔ حق تو یہ ہے کہ تم نے حق ادا کردیا اور ہم سے تو آپکا بھی حق ادا نہیں ہوپایا!۔

ایم ایس مہدی برائے شیعیت نیوز اسپیشل
Qassem Soleimani rules hearts of oppressed people, says Allama Baqir Zaidi
Allama Amin Shaheedi highlights influence of Qassem Soleimani on world politics

متعلقہ مضامین

Back to top button