ایرانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

یورپی ممالک کو شہید قاسم سلیمانی کا احسان مند اور مدیون ہونا چاہیے، امیر عبداللہیان

شیعیت نیوز: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر اور شہید سلیمانی کی پہلی برسی کی انتظامی کمیٹی کے ترجمان حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو شہید قاسم سلیمانی کا احسان مند اور مدیون ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر شہید سلیمانی کی فداکاری نہ ہوتی تو آج یورپ اور امریکہ میں جگہ جگہ داعشیوں کے حملے ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ شہید سلیمانی کے قتل کے معاملے کی سزا سے محفوظ نہیں ہوگا، ایرانی عدلیہ

حسین امیر عبداللہیان نے کورونا وائرس سے متعلق قومی کمیٹی کے ساتھ شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے متعلق گفتگو ، صلاح و مشورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے شہید سلیمانی کی برسی کے مراسم کا بڑا حصہ آن لائن منعقد ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے تمام پروگرام عوامی سطح پر خود جوش منعقد ہوں گے۔ جبکہ جمعہ کے دن بعض ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں شہید سلیمانی کی پہلی برسی کی تقریب طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ منعقد ہوگی۔ جس میں شہید سلیمانی کی تحریری یادداشت کی رونمائی کی جائےگی اور اس تحریر کا دنیا کی 7 زبانوں میں ترجمہ کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سلیمانی نے داعش کے قبضے سے عراقی آزادی پر خود کو قربان کر دیا ہے، ہادی العامری

انھوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ کی فائل مکمل ہوچکی ہے اور شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دلوانے کی جد و جہد جاری رکھیں گے۔

حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ شہید سلیمانی کی قربانیوں اور فداکاریوں کو خطے کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button