مقبوضہ فلسطین

فلسطین: شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوجی نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی

شیعیت نیوز:گذشتہ روز اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں برطعہ کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق 27 سالہ فلسطینی نوجوان رافت یاسر صلاح کو جنوب مغربی جنین میں گولیاں مار کر زخمی کیا۔

طبی ذرائع کے مطابق فلسطینی نوجوان کی ٹانگ میں‌ گولی لگی ہے جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ اسے جنین میں سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلیوں کی ہر ممکنہ حماقت کے لئے تیار ہیں، داؤد ابو شہاب

دوسری طرف اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی سعید درویش عمران اپنی اسیری کے 16 سال مکمل کرنے کے بعد قید کے 17 ویں سال میں داخل ہوگیا ہے۔ 41 سالہ اسیر عمران کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوب مشرقی قصبے سیر سے ہے۔

کلب برائے اسیران کے جنین کے ڈائریکٹر منتصر سمور نے ایک بیان میں‌بتایا کہ اسیر عمران کو 30 دسمبر 2004ء کو گرفتار کیا گیا۔ اسے 23 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسیر عمران کی اہلیہ پانچ سال قبل انتقال کر گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی متحدہ مزاحمتی محاذ کی پہلی مشترکہ فوجی مشقیں شروع، اسرائیل کی نیند حرام

دوسری جانب اسرائیلی حکام کی طرف سے جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ ناروا سلوک اور کورونا ویکسین لگانے میں ٹال مٹول سے کام لینے پر اسرائیلی خاتون تجزیہ نگار نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی اخبار ’’ہارٹز‘‘ کی کالم نگار عمیرہ ہس نے اپنے ایک تازہ مضمون میں لکھا ہے کہ اسرائیلی وزیر برائے داخلی سلامتی کی طرف سے فلسطینی قیدیوں ‌کو کورونا ویکسین نہ لگانا اور صرف یہودی قیدیوں کو ویکسین دینے کا اعلان کرنا کھلم کھلا امتیازی سلوک ہے۔

انہوں ‌نے اسرائیلی وزیر داخلہ امیر اوحانا کے اس بیان کی شدید مذمت کی جس میں انہوں ‌نے کہا تھا کہ حکومت جیلوں میں قید فلسطینیوں ‌کو کورونا ویکسین نہیں لگائے گی۔

عمیرہ ہس کا کہنا تھا کہ بغیر اجازت کے قیدیوں‌ کو ویکسین نہ لگانے کی بات قیدیوں کے ساتھ امتیاز برتنے کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیر داخلہ امیر اوحانا نے کہا تھا کہ حکومت کا فلسطینی قیدیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر اجازت کے فلسطینی قیدی کو ویکسین لگانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button