اہم ترین خبریںپاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان، کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کی فائرنگ شیعہ پولیس کانسٹیبل قیصر شاہ بےدردی سے شہید

لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قیصر شاہ کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی مگر وہ راستے میں دم توڑ گئے۔

شیعیت نیوز: کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گردوں کی فائرنگ ڈیوٹی پر معمور شیعہ پولیس کانسٹیبل قیصر شاہ کا بہیمانہ قتل ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں سعودی نواز تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل قیصرشاہ کو بےدردی سےشہید کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خانوادہ مولانا سید غلام حسنین رضوی پر قیامت ٹوٹ پڑی، دو ہفتے بعد ہی جواں سال فرزند بھی خالق حقیقی سے جاملے

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا گیا۔ درابن میں قائم نادرا آفس کے باہرشیعہ پولیس کانسٹیبل قیصر شاہ ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار تکفیری وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، متعدد گولیاں لگنے سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شہید قاسم سلیمانی کی میراث اسرائیلی قبضے کے تسلسل کی اجازت نہیں دے گی، زینب سلیمانی

لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قیصر شاہ کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی مگر وہ راستے میں دم توڑ گئے۔ پولیس کانسٹیبل قیصر شاہ ایکس سروس مین تھا اور اس پہ ایک مرتبہ پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا، جس میں یہ محفوظ رہا تھا۔ شہید قیصر شاہ کی میت کو ڈی ایچ کیو ڈیرہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button