شہید قاسم سلیمانی (SQS)مشرق وسطی

جنرل سلیمانی کی شہادت کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ مزاحمتی محاذ ختم ہو گیا ہے، عبدالباری عطوان

شیعیت نیوز: عرب ای مجلے رأی الیوم کے چیف ایڈیئر اور تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور رفقاء کی پہلی برسی کے حوالے سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایک فرد کی شہادت کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اسلامی مزاحتمی محاذ ختم ہو گیا ہے۔

عبدالباری عطوان نے عرب نیوز چینل المیادین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں تعمیر کی جانے والی غیر قانونی یہودی بستیاں مکمل طور پر لبنانی میزائلوں کی زد میں ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی مزاحمتی محاذ کسی بھی گذشتہ وقت سے بڑھ کر نہ صرف زیادہ طاقتور ہو چکا ہے بلکہ اس کی حکمت عملی اور نظم و ضبط میں بھی کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی مزاحمتی محاذ کو آزمایا گیا تو اس کی جوابی کارروائی انتہائی تباہ کن ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کی میراث اسرائیلی قبضے کے تسلسل کی اجازت نہیں دے گی، زینب سلیمانی

عرب تجزیہ نگار نے سید مقاومت کے تازہ انٹرویو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مزاحمتی محاذ کا دشمن آج سید حسن نصراللہ کی ٹارگٹ کلنگ کے لئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہے کیونکہ دشمن جانتا ہے کہ وہ، اُسے ضرور بالضرور کھلی شکست سے دوچار کریں گے۔

عبدالباری عطوان نے شامی صدر کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی محاذ کو ’’کورنٹ میزائلوں‘‘ کی فراہمی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اکثر عرب ممالک نے حتی ایک گولی بھی فلسطینی مزاحمتی محاذ کو فراہم نہیں کی۔

رأی الیوم کے چیف ایڈیٹر نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ فلسطینی قوم نہ صرف مقبوضہ سرزمین پر بھی ڈٹی ہوئی ہے بلکہ اس نے اپنی شناخت مٹانے پر مبنی تمام مذموم سازشوں کو بھی خاک میں ملا دیا ہے، کہا کہ مقبوضہ فلسطینی اراضیوں (اسرائیل) میں موجود عربوں کے ساتھ سید حسن نصراللہ کا اظہارِ محبت بالآخر اسلامی مزاحمتی محاذ پر ان کے اعتماد کی بحالی کا سبب بن جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button