عراقی آسمان پر امریکی ڈرون کا قبضہ ہے، عراقی تجزیہ نگار

شیعیت نیوز : عراق کے فوجی امور کے تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ عراقی حکومت کی نظروں کے سامنے امریکی ڈرون طیارے ملک کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوجی امور کے عراقی تجزیہ نگار صفاء الاعسم کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے عراق کی فضائی حدود پر پوری طرح مسلط ہیں۔
الاعسم نے المعلومہ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فریق، عراقی حکومت کے لئے کسی بھی طرح کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے تاکہ اپنے طیاروں کی سرگرمیوں اور شناخت کو روک سکیں۔
یہ بھی پڑھیں : شہید جنرل قاسم سلیمانی، مزاحمتی محاذ اور عالم اسلام کے شہید ہیں، حزب اللہ لبنان
عراقی تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ عراقی فضائی حدود پر امریکی فوجیوں اور ڈرون طیاروں کا پوری طرح سے قبضہ ہے جو دن بھر جاسوسی میں مصروف رہتے ہیں۔
عراقی فوجی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ امریکی فریق آزادانہ طور پر فوجی آپریشن کرتا ہے اور وہ عراقی حکومت کو ایئر ڈیفنس سسٹم خریدنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی ساری سرگرمیاں یا تو عراقی حکومت کی اطلاع کے بغیر انجام پا رہی ہیں یا اس کی نظروں کے سامنے انجام دی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی فوجی عدالت سے انسانی حقوق کی مدافع کو 5 سال قید
دوسری جانب عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے داعش کے غیر ملکی عناصر سے صوبہ کرکوک کی مکمل آزادی کی اطلاع دی ہے۔
عراقی رضاکار فورس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ علی حسینی نے پیر کے روز عراقی ویب سائٹ المعلومہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے امریکہ کے باوردی دہشت گرد کرکوک سے نکلے ہیں تب سے اس صوبے کی سیکورٹی اور امن و استحکام میں 95 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی جہاں بھی ہوتے ہیں وہاں پر سیکورٹی بحران اور مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔
علی حسینی کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کے نکلنے کے بعد سے غیر ملکی دہشت گرد بھی مخفی ہو گئے اور گزشتہ مہینوں میں داعش کے خلاف آپریشن کے دوران ایک بھی دہشت گرد نہیں ملا جس سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا سے عراق کی سیکورٹی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
علی الحسینی کا کہنا تھا کہ علاقے سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی وجہ سے نہ صرف صوبہ کرکوک کی سیکورٹی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ صوبہ صلاح الدین میں بھی سیکورٹی میں اضافہ ہوا ہے۔