عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلاء، مزاحمت کا مسلمہ حق ہے، عصائب اہل الحق

شیعیت نیوز : عراقی رضاکار فورس عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ہم امریکی فوجیوں کے انخلا کے مسئلے میں مزاحمت کے بر حق ہونے پر تاکید کرتے ہیں۔
عراق کی جماعت عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل قیس الخزعلی نے کہا ہے کہ مزاحمت کو پورا حق ہے کہ وہ ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو ختم کرے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس کے ساتھ ہی حکومت کے اقتدار اعلی کے احترام پر تاکید کرتے ہوئے سفارتی مقامات پر حملے کو مسترد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او نے ملکی سلامتی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کردیا
عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے ٹوئٹ کر تاکید کی کہ مزاحمت کو پورا حق ہے کہ وہ ملک سے امریکی فوجیوں کو نکال دیں۔
انہوں نے کہا کہ الحشد الشعبی کے ایک نوجوان کی گرفتاری کا مسئلہ جو فریب کا نتیجہ تھی، حل ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر تاکید کرتے ہیں کہ ہم حکومت اور حکومتی اداروں کا پورا احترام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق کے وزیر داخلہ نے جمعرات کو بغداد کے گرین زون علاقے میں راکٹ حملوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ گرین زون علاقے پر مزید حملوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر عراقی عوام اپنے ان دو ہر دلعزیز شہداء سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے تقریبا تمام شہروں کی سڑکوں، گلی کوچوں اور اہم مقامات پرعالم اسلام کے عظیم کمانڈروں شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی بڑی بڑی اور قد آور تصاویر نصب کی گئیں۔ اس کے علاوہ مختلف شہروں میں ان شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر خصوصی تعزیتی پروگرام بھی منعقد ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں برس تین جنوری کو امریکی دہشتگردوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو انکے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔ شہید قاسم سلیمانی عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔