اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

گلگت بلتستان سے انتہائی افسوس ناک خبر آگئی، پاک فوج کا بڑا نقصان

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کا حادثہ شہیدسپاہی عبدالقدیرکاجسدخاکی اسکردومنتقل کرنےکےدوران پیش آیا۔

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان سےانتہائی افسوس ناک خبر، منی مرگ علاقے کے قریب پاک فوج کے زیراستعمال ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹرفنی خرابی کےباعث گرکر تباہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کا حادثہ شہیدسپاہی عبدالقدیرکاجسدخاکی اسکردومنتقل کرنےکےدوران پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: میاں نواز شریف نے اجمل قادری کو کس شرمناک کام کیلئے اسرائیل بھیجا؟؟ جان کر حیران رہ جائیں

شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں پائلٹ میجر محمد حسین، معاون پائلٹ میجر ایاز حسین، نائک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پائلٹ محمد حسین اسکردو کے علاقے خپلو سے تعلق رکھتے تھے جبکہ کو پائلٹ میجر ایاز حسین کراچی کے علاقے ملیر میں رہائش پذیر تھے۔

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ نائک انضمام عالم پنجاب کے ضلع چکوال اور سپاہی فاروق پنجاب کے شہر ساہیوال کےرہائشی تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button