یمن

یمنی عوامی تحریک انصاراللہ کی اقوام متحدہ کی لاپرواہی پر شدید تنقید

شیعیت نیوز : یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں صافر بحری جہاز کی بگڑتی حالت کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی لاپرواہی پر کڑی تنقیدکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے ٹوئٹ کیا ہے کہ صافر بحری جہاز کی حفاظت اور تعمیر و مرمت کے سلسلے میں اقوام متحدہ کا کردار، اس کی لاتعلقی اور لاپرواہی کا ترجمان ہے جو اس عالمی ادارے کے شایان شان نہیں ہے۔

اس ترجمان کا کہنا ہے کہ صنعا نے اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں اور وہ اقوام متحدہ کی جانب سے دستخط کئے جانے کا منتظر ہے تاکہ صافر بحری آئل ٹینکر کے تحفظ اور اس کی تعمیر و مرمت کا کام شروع ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں : کرسمس کے موقع پر امریکہ میں بھیانک کار بم دھماکہ

انہوں نے کہا کہ اس بحری جہاز کی بگڑتی صورت حال بڑے خطرات کی حامل ہے جس کے نتائج کی پوری ذمہ داری اقوام متحدہ پر ہو گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی جارحیت میں مجموعی طور پر نو ہزار پانچ سو باون بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پندرہ ہوائی اڈے، سولہ بندر گاہیں، تین پن بجلی گھر اور پانچ سو پنتالیس کمیونیکیشن مراکز تباہ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان، انسانی حقوق کی سرگرم رکن فریشتہ کوہستانی بھائی سمیت دہشت گرد حملے میں جاں بحق

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت میں پانچ لاکھ انسٹھ ہزار دو سو تراسی مکانات کو بھی تباہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں کئی لاکھ لوگ اپنے گھروں سے محروم ہوگئے اور کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ صافر بحری آئل ٹینکر گزشتہ چار برسوں سے الحدیدہ میں راس عیسی بندرگاہ پر لنگر انداز ہے جس میں دس لاکھ بیرل سے زائد مآرب کا لائٹ آئل بھی موجود ہے اور گذشتہ چار برسوں کے دوران اس بحری جہاز کی تعمیر و مرمت کا کوئی کام انجام نہیں پایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button