اہم ترین خبریںدنیا

افغانستان، انسانی حقوق کی سرگرم رکن فریشتہ کوہستانی بھائی سمیت دہشت گرد حملے میں جاں بحق

جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم پولیس نے دعویٰ کیا ہےکہ فائرنگ کے واقعے میں ان کے بھائی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

شیعیت نیوز: افغانستان میں انسانی حقوق کیلئے سرگرم کارکن فریشتہ کوہستانی کو ان کےبھائی سمیت قتل کردیا گیا۔افغانستان کے صوبہ کپیسا کے ضلع کوہستان میں نامعلوم افراد موٹرسائیکل سواروں نےمعروف افغان سماجی کارکن فریشتہ کوہستانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،جس کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں فریشتہ کوہستانی کے بھائی بھی شدید زخمی ہوئے تھے۔جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم پولیس نے دعویٰ کیا ہےکہ فائرنگ کے واقعے میں ان کے بھائی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہید جنرل سلیمانی نے امریکی منصوبے کو پوری طرح ناکام بنایا، نوری المالکی

افغانستان کے وزارت داخلہ نے انسانی حقوق کی کارکن فریشتہ کوہستانی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ انٹیلی جنٹس یونٹ نے اس حملے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہےاور جلد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے گزشتہ روز ہی افغانستان کے فری اینڈ فیئر الیکشن کے سربراہ یوسف رشیدی کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جب کہ واقعے میں ان کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button