پاکستان کی اہم خبریں

ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار کرلیے

شیعیت نیوز : کاؤنٹر ٹیررازم ڈہپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ غازی خان میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی خفیہ اطلاع پر کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں دنیا کی کوئی قوت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی، جنرل قمر باجوہ

سی ٹی ڈی کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں کی گئی کارروائی میں گل بشیر اور جہانگیر نامی دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے یہ ملزمان کالعدم تحریک کا اشتعال انگیز لٹریچر تقسیم کر رہے تھے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی و بھارتی فنڈڈ دہشتگردوں کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائی کیلیے کوششین کی جارہی ہیں تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائیوں کے نتیجے میں دہشتگرد اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button