یمن

یمنی صوبے صعدہ پر سعودی عرب کے اتحادیوں کی وحشیانہ جارحیت

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے اتحادیوں نے یمن کے صوبے صعدہ پر وحشیانہ حملے کئے ہیں جن میں رہائشی علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے کل صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا، توپوں کے گولے اور راکٹ فائر کئے۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے اتحادیوں نے یمن اور سعودی سرحد کے قریب واقع شہر رازح پر 30 راکٹ فائر کئے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر فوجی حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کی کوئی قوت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی، جنرل قمر باجوہ

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بے گھر ہوچکے ہیں۔

سعودی اتحاد کی جاری وحشیانہ جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں عالم اسلام کے اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔اس کے باوجود سعودی اتحاد یمنی عوام کے خلاف اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

صنعا ائیرپورٹ کی ناکہ بندی اور محاصرے کیوجہ سے اب تک اسی ہزار سے زائد خواتین اور بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

دوسری جانب یمنی وزیر ٹرانسپورٹ زکریا الشامی نے بتایا ہے کہ صنعا ائیرپورٹ کی ناکہ بندی اور محاصرے کی وجہ سے اب تک اسی ہزار سے زائد خواتین اور بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جرم سعودی وزارت دفاع کے حکم پر انجام دیا گیا ہے، جو انسانی حقوق کے ضابطوں اور تمام عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، جن میں جنگ کے دوران شہری ہوائی اڈوں پر حملہ کرنے اور کسی بھی قسم کی بندشیں عائد کرنے کی ممانعت کی گئی ہے۔

یمن بارے رپورٹ یقیناً انسانی حقوق کے دعوے داروں کے منہ پر طمانچے اور ان کی پیشانی پر کلنک کے ٹیکے کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button