عراق

عراق کی رضاکار فورس حشدالشعبی نے صوبہ بابل میں داعش کا حملہ پسپا کر دیا

شیعیت نیوز: عراق کی رضاکار فورس حشدالشعبی نے کل صوبہ بابل پر داعش کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ دوسری طرف عراقی شہر اربیل میں واقع ’’کارکروب‘‘ آئل ریفائنری میں اچانک آگ بھڑی اٹھی۔

الحشد الشعبی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس کے جوانوں نے صوبہ بابل کے جرف النصر علاقے میں داعش دہشتگرد گروہ کا حملہ پسپا اور دہشت گردوں کو فرار کرنے پر مجبور کر دیا۔

عراق میں داعش دہشت گردوں کی شکست کے باوجود بعض علاقوں میں اس کے عناصر موجود ہیں اور اکا دکا دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی ممبران پارلیمنٹ ملک سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے پر مُصِر

داعش دہشت گرد گروہ نے دوہزار چودہ میں امریکہ اور اس کے مغربی و عربی اتحادیوں کی مالی و اسلحہ جاتی مدد سے عراق پر حملہ کر کے اس ملک کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا اور بے پناہ ہولناک اور انسانیت سوز جرائم انجام دیئے ۔

عراقی فوج نے ایران کی مشاورتی مدد سے سترہ نومبر دوہزار سترہ کو عراق میں داعش کے آخری گڑھ راوہ شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کا اعلان کیا جس کے بعد عملی طور پر عراق سے داعشی تسلط کا خاتمہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ عراقی شہر اربیل میں واقع ’’کارکروب‘‘ آئل ریفائنری میں اچانک آگ بھڑی اٹھی ہے جس کا نشانہ بن کر 3 کارکن جانبحق ہو گئے ہیں۔

عرب ای مجلے المعلومہ کے مطابق آتشزدگی میں جانبحق ہونے والے تمام کارکن غیر ملکی تھے جبکہ 6 دوسرے کارکن بھی زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

رپورٹ کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں ہنوز جاری ہیں جبکہ تفتیشی اداروں نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم آتشزدگی کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button