عراقی عوامی مزاحمتی فورس نے 90 کلومیٹرز کا علاقہ داعش کے وجود سے پاک کر دیا

23 دسمبر, 2020 11:51

شیعیت نیوز: عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی نے سامراء کے نواحی علاقے کے 90 کلومیٹر کے حصے کو داعش کے وجود سے پاک کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی عوامی مزاحمتی فورس کے جوانوں نے صلاح الدین صوبے کے مشرقی دجلہ علاقے میں کل ایک آپریشن شروع کیا تھا جو آج شام کو ختم ہو گیا اور اس آپریشن کے دوران عراقی فورس 90 کلومیٹر کے علاقے کو داعش کے وجود سے پاک کرنے میں کامیاب رہی۔

عوامی مزاحمتی فورس کے بیان میں آیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف پیر کے روز شروع ہونے والے آپریشن کے دوران 90 کلومیٹر کے علاقے کو داعش کے وجود سے پاک کیا گیا، دہشت گردوں کے 20 سے زائد خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا اور 38 ہینڈ گرینیڈ کو ناکارہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: شہید سلیمانی اور شہید ابو المہندس کی تصاویر لگانے پر امریکہ کو سخت تشویش لاحق

دوسری جانب عراق کے ایک سینئر کمانڈر حیدر ابراہیم السہلانی نے منگل کی شام کرکوک، اور مشرقی صلاح الدین کے مشرقی دجلہ کے علاقوں میں فوجی آپریشن کے اختتام کی اطلاع دی ہے۔

اس بیان کے مطابق شیخ محمد، ام الجماجم، میدان الرمی، قریۃ العیث البوخدو اور مطیبیجۃ نامی علاقوں کو کلیئر کر کے سکیورٹی فورسز کی حفاظت میں دے دیا گیا ہے جس کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے ان علاقوں سے بے دخل کر دیئے جانے والے خاندان اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فوج اور رضاکار فورس نے آج سیکورٹی آپریشن کامیابی کے ساتھ ختم کر لیا۔

واضح رہے کہ عراق میں داعشی دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس گروہ کے باقی ماندہ عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو گاہے بگاہے دہشت گردانہ حملہ کر کے بد امنی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان دنوں عراقی فورسز ملک میں مکمل طور پر دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

9:28 شام مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔