یمن

یمنی حکومت کی سعودی اور اماراتی بندرگاہوں کو غیرمحفوظ بنانے کی دھمکی

شیعیت نیوز: یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیرخارجہ نے جارح ملکوں کی بندرگاہوں کو غیرمحفوظ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے ریاض اور ابو ظہبی کو خبردار کیا ہے کہ یمن کے محاصرے کی پالیسی کو اگر ترک نہیں کیا گیا تو پھر ان کی بندرگاہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گی۔

ہشام شرف عبداللہ نے ملت یمن کے دشمن ملکوں کی بندرگاہوں کو نشانہ بنائے جانے پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاض اور ابوظہبی سے کسی قسم کی انسان دوستانہ اقدامات کے سلسلے میں آس لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ممتاز کمانڈر شہید سلیمانی نے شام کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام بنا دی، یمنی وزارت تعلیم

نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ نے یمن کے آئل ٹینکروں کو روکے جانے کی بنا پر سعودی اتحاد پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمن میں انسان دوستانہ اقدامات کی حمایت کے دعوؤں کے باوجود قحط اور بھوک مری کو عام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات الحدیدہ کے ساحل پر بعض اوقات بحری جہازوں کو لنگر انداز ہونے کی اجازت دیتے ہیں تاہم اس کا بنیادی ہدف عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہوتا ہے۔

ہشام شرف عبداللہ نے خبردار کیا کہ اگر جارح ملکوں نے یمن کا محاصرہ ختم نہیں کیا تو پھر صنعا کی حکومت بھی ہاتھ ہاتھ پر دھرے نہیں بیٹھے گی اور جارح ملکوں کی بندرگاہوں کو بھی غیر محفوظ بنا دیا جائے گا۔

اسلامی ملک یمن کو گزشتہ چھے برسوں سے حرمین شریفین کی خدمتگزاری کا ڈھونگ رچنے والے آل سعود کی جارحیتوں کا سامنا ہے اور ساتھ ہی زمینی، فضائی اور سمندری محاصرے سے بھی یمنی عوام روبرو ہیں۔ مگر سعودی اتحاد اپنی تمام تر کوششوں، مجرمانہ اقدامات اور شب و روز کی بمباری و گولہ باری کے باوجود یمن کو دفاعی شعبے میں کامیابیاں حاصل کرنے سے نہیں روک پایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button