دنیا

خودساختہ صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ تحلیل ہو گئی

شیعیت نیوز: خودساختہ صیہونی حکومت (اسرائیل) میں قبل از وقت انتخابات کرائے جانے کے لئے 23 مارچ 2020 کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔

اسرائیل کی خودساختہ صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کے سربراہ نے اسمبلی کو تحلیل کرنے کے ساتھ قبل از وقت انتخابات کرائے جانے کا اعلان کا ہے۔

صیہونی پارلمان کے سربراہ ’’یاریو لوین‘‘ نے بدھ کی رات اپنے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں نئے سال کے تیسرے مہینے کے آخری ہفتے میں انتخابات کرائے جانے کی بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ تباہ کن اور خطرناک سائبر حملوں کی زد پر

صیہونی کابینہ کی تحلیل اور قبل از وقت انتخابات کرائے جانے کی بنیادی وجہ حکمراں جماعت لیکوڈ پارٹی اور بلو اینڈ وائٹ پارٹی کے درمیان بجٹ کے معاملے پرعدم اتفاق بتایا جاتا ہے۔

بلو اینڈ وائٹ پارٹی کے سربراہ اور خودساختہ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بنی گنتز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیتن یاہو نے صرف اس خاطر کہ انہیں عدالت میں نہ جانا پڑے ہمیں قبل از وقت انتخاب کرانے پر مجبور کر دیا ہے، جو ایک طرح کا فریب ہے۔ بنی گنتز نے دعویٰ کیا کہ ہم نے کابنیہ میں اس لئے شمولیت اختیار کی تھی تاکہ جمہوریت کا دفاع کریں۔

دوسری جانب نیتن یاہو نے بھی دو روز قبل ایک پریس کانفرنس میں دعوی کیا تھا کہ ہمارے لئے کام کرنا مشکل ہو رہا ہے، ہم قبل از وقت انتخابات کو غیر ضروری سمجھتے ہیں، تاہم پارٹی کے اندر سے پڑنے والے دباؤ کے پیش نظر بنی گنتز اپنی ذمہ داریوں سے گریز کرکے کورونا کے بحرانی دور میں غیر ضروری انتخابات کرائے جانے پر اصرار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو پر مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی وبا سے نمٹے میں کوتاہی کرنے کے الزامات کے تحت مخالفین کی جانب سے مسلسل احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔

مسلسل 26 چھبیس ہفتوں سے ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں میں نیتن یاہو کے مستعفی ہونے کا مطالبہ ورد زباں بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button