اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

نیتن یاہو کی کرپشن کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی، استعفی کا مطالبہ

شیعیت نیوز : اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی جانب سے مالی بدعنوانیوں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں غفلت برتنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشہ چھ ماہ سے بن یامین نیتن یاہو کے خلاف ہفتے وار احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیںجس میں حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں صیہونی دہشت گردوں نے العراقیب گاؤں کو 181 ویں بار پھر مسمار کر دیا

تل ابیب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے نیتن یاہو کی قیام گاہ کے سامنے دھرنا دیا اور صیہونی حکومت کے وزیرجنگ بنی گانتز کے گھر کے سامنے بھی مظاہرے کی کال دی ہے۔

نتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں اور کورونا جیسی عالمی وبا سے نمٹنے میں حکومت کی غفلت اور کمزور پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ چھبیسویں ہفتے میں داخل ہوگیا ہے تاہم بن یامین نیتن یاہو علاقے کے خیانت کار بعض عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کو اپنی حکومت کی بڑی کامیابی کے دعوے کے ساتھ اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button