امریکہ کی شکست کے پیچھے اصل طاقت اس حریت پسندانہ فکر اورجدوجہد کی ہے جس نے مظلوموں کو ظالموں کے مقابل کھڑا ہونے کا حوصلہ دیا،علامہ راجہ ناصر عباس
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ مغرب سے مشرق کی جانب طاقت کی منتقلی کے عمل سے دنیا نئے مرحلے میں داخل ہورہی ہے۔امریکہ کو اس خطے میں شکست ہوئی ہے اب وہ سپر پاور نہیں رہا۔ امریکہ اپنی حیثیت کھو چکا ہے یہی وجہ ہے اپنے بغل میں وینزویلا کی حکومت کو ایڑی چوٹی کا زور لگا کر بھی نہ گرا سکا۔امریکہ کی شکست کے پیچھے اصل طاقت اس حریت پسندانہ فکر اورجدوجہد کی ہے جس نے مظلوموں کو ظالموں کے مقابل کھڑا ہونے کا حوصلہ دیا۔لبنان، یمن اور عراق وہ فاتح ہیں جو دور عصر کے فرعونوں کے سامنے سرنگوں نہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی رسوائی، اقوام متحدہ نے ممالک کو ایران سے تجارتی تعلقات قائم کرنے کاپیغام دے دیا
علامہ راجہ ناصرعباس کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی کمزور سے کمزور تر ہوتے جارہے ہیں۔یمن کے اندر سعودی عرب کو بدترین ہزیمت اٹھانا پڑ رہی ہے۔طاغوت و استعمار کے لیے سب سے بڑا خطرہ کشمیر، فلسطین اور مشرقی وسطیٰ میں انقلابی و مقاومتی تحریکیں ہیں۔ ایشیاء میں امریکہ مخالف قوتوں کی مضبوطی خطے سے امریکی مداخلت کے مکمل خاتمے کا سنگ میل ثابت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عدم استحکام عالمی سازش کا نتیجہ ہے۔طاقت کی منتقلی کو روکنے کے لیے پاکستان کو غیر مستحکم کیا جا رہا ہے ۔ملک میں فرقہ واریت کا فروغ اور سیاسی و معاشی بحران کھڑاکرنے کا مقصدمنتخب جمہوری حکومت کو مفلوج کرنا ہے۔سی پیک کی تکمیل میں رخنہ ڈال کر چین کے منصوبوں اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ مغرب کے لیے سود مند ثابت ہو گی۔ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم کو تدبر و حکمت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی مردوں کی جنسی تسکین کیلئے ”سیکس ٹورازم” کا شرمناک آغاز
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سیاسی عدم استحکام کا سارا فائدہ ملک دشمن قوتوں کو ہو گا۔ملک و قوم کا مفاد ہمیں ہر شے پر مقدم ہے۔ہمیں اس ہر بحران کا راستہ روکنا ہو گا جس سے ملک کی داخلی سلامتی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو ۔شیعہ سنی بھائیوں نے باہمی اخوت و اتحاد کے ساتھ مادر وطن کی حفاظت کرنی ہو گی۔







