دنیا

افغانستان : امریکی فوجی اڈہ بگرام ایئربیس دھماکوں سے لرز اٹھا

شیعیت نیوز: افغانستان میں واقع امریکہ کا بدنام زمانہ اڈہ بگرام ایئربیس دھماکوں سے لرز اٹھا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے بگرام ایئربیس پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے تاہم اس بارے میں حکام نے مالی جانی نقصان کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

افغان صوبے پروان کے گورنر کی ترجمان کےمطابق آج صبح ساڑھے چھ بجے بگرام ایئربیس پر قلندر خیل علاقے سے 5 راکٹ فائر ہوئے۔

بگرام گورنر نے کہا کہ قلندر خیل کے علاقے میں حملہ آور 10 راکٹ فائر کرنا چاہتے تھے جس میں سے وہ 4 راکٹ فائر کر سکے، دیگر 6 راکٹ حملوں کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔

گورنر کے مطابق راکٹ حملے سے بگرام ایئربیس پر نقصان سے متعلق تفصیلات ابھی موصول نہیں ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے نیوکلیئر نیٹ ورک پر کامیاب سائبر حملوں کا سلسلہ جاری

دوسری جانب افغانستان کے صوبے غزنی ميں ایک گھر میں قرآن خوانی کے اجتماع کے دوران زوردار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 15 افراد شہید اور 22 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے غزنی کے علاقے آغو جان کے ایک گھر کے باہر بارود سے بھری موٹر سائیکل زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔یہ
مذکورہ مکان میں جاری قرآن خوانی کا اجتماع جار تھیا جس میں 100 سے زائد افراد شریک تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ادارے نے فوری طور پر امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے متاثرین کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 15 افراد کی شہادت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 22 افراد زخمی ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے زخمیوں میں سے 7 افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا ہے کہ گھر میں کس سلسلے میں قرآن خوانی جاری تھی۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بم دھماکے اور دہشت گردانہ واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور ان واقعات میں عام طور سے بے گناہ عام شہریوں کو ہی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ دوحہ میں کابل حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں تاحال کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے تاہم افغانستان میں پُرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button