دنیا

اسرائیل نے ایران سے بڑی دردناک ضربیں سہی ہیں، رام بن بارک

شیعیت نیوز: صیہونی ٹیلیویژن کے چینل نمبر 13 پر اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی جانب سے انجام پانے والی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں کے بارے ایک ڈاکومنٹری فلم نشر کی گئی ہے جس میں صیہونی جاسوس تنظیم موساد کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر رام بن بارک نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ان مہلک ضربوں کا کوئی علم نہیں جو ایران کی جانب سے اسرائیل کو پہنچی ہیں۔

عرب ای مجلے رأی الیوم کے مطابق اس صیہونی ڈاکومنٹری فلم میں ممتاز ایرانی سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کو بھی ڈرامائی انداز میں پیش کیا گیا جبکہ صیہونی پروڈیوسر اور ماہر عسکری تجزیہ نگار ایلون بن ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ ایرانی ممتاز سائنسدان کو اسرائیل کی جانب سے ہی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم ایرانی ردعمل کے خوف سے اسرائیل نے تاحال اس ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری کو قبول نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی یاری، کورس سے اسرائیل اور ہم جنس پرستوں کے خلاف نفرت انگیز مواد حذف !

صیہونی میڈیا کی جانب سے نشر کی جانے والی اس ڈاکومنٹری فلم میں اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر، اسرائیلی رکن پارلیمنٹ اور صیہونی انٹیلیجنس سروسز کے سابق ڈائریکٹر رام بن بارک نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی انتہائی ذہین، محنتی اور تجربہ کار لوگ ہیں۔ صیہونی ماہر نے اپنی گفتگو میں زور دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایران کی جانب سے اسرائیل کو ایسی متعدد مہلک ضربات پہنچ چکی ہیں جن کے بارے عوام کو ذرہ برابر علم نہیں تاہم رام بن بارک کی جانب سے کسی قسم کا حوالہ پیش نہیں کیا گیا۔

موساد کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ بات بعید نہیں کہ ممتاز ایرانی سائنسدان کی ٹارگٹ کلنگ پر ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف براہ راست انتقامی کارروائی انجام دی جائے جبکہ اس انتقامی کارروائی کا صرف اسرائیل (مقبوضہ فلسطین) کے اندر ہی انجام پانا بھی ضروری نہیں۔ صیہونی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایران بلاشک اسرائیل کے اندر کارروائیاں کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے تاہم تاحال ایسی کوئی کارروائی انجام نہیں دی گئی۔

اسرائیلی ڈاکومینٹری فلم میں موساد اور شاباک کے 2 اعلی افسران کی جانب سے تیونس میں شہید ابو جہاد شہید ابو جہاداور غزہ میں شہید یحیی عیاش کی ٹارگٹ کلنگ کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے۔ موساد کے شعبہ انفارمیشن کلیکشن برانچ کے سابق سربراہ تامییر حییم نے میزبان کے اس سوال پر کہ کیا شہید یحیی عیاشاسرائیل ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں کی انجام دہی کے لئے اپنے کارندوں کو سب کچھ فراہم کرنے پر تیار ہے، کا جواب نہ دیا تاہم کہا کہ اسرائیل بیرونی ممالک کے اندر اپنی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں کے لئے غیر اسرائیلی ایجنٹس کا بھی استعمال کرتا ہے تاہم اسرائیلی ایجنٹس کے ذریعے انجام پانے والی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیاں زیادہ قابل اعتماد ہوتی ہے۔

رأی الیوم کے مطابق اس صیہونی ڈاکومنٹری سے واضح ہو جاتا ہے کہ اسرائیل نے ممتاز ایرانی سائنسدان کی ٹارگٹ کلنگ کے بارے ایرانی رپورٹ کو غیر سرکاری حوالے سے قبول کر لیا ہے۔ اس ڈاکومنٹر میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے ممتاز جوہری سائنسدان کو انتہائی پیشرفتہ و پیچیدہ ٹیکنالوجی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا درحالیکہ کہ انہیں نشانہ بنانے والی دہشت گرد ٹیم کارروائی سے قبل ہی جائے وقوعہ سے بہت دور پہنچ چکی تھی حتی کہ اُس گاڑی کا مالک بھی 2 روز قبل ایران سے نکل چکا تھا جس کے اندر سیٹیلائٹ سے کنٹرول ہونے والی مشین گن نصب کی گئی تھی۔

رأی الیوم کا لکھنا ہے کہ اس ڈاکومنٹری کے نشر کئے جانے کا ’’وقت‘‘ بھی بلامقصد نہیں کیونکہ اس ڈاکومنٹری فلم کو مندرجہ ذیل دلائل کی بنیاد پر ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کا حصہ سمجھا جا رہا ہے؛ پہلی یہ کہ اس ڈاکومنٹری میں موساد کی طاقت کو بہت بڑھا چڑھا کر دکھایا گیا ہے اور دوسری یہ کہ اس فلم میں تلقین کی گئی ہے کہ اسرائیل اپنے اہداف تک پہنچنے کے لئے ہر قسم کی تخریبکارانہ و ٹارگٹ کلنگ پر مبنی دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button