فلسطین کو ایران و شام کے تعاون سے آزاد کرایا جا سکتا ہے، ڈاکٹر محمود الزھار

شیعیت نیوز: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ ایران اور شام کے تعاون سے سرزمین فلسطین کو آزاد کرایا جا سکتا ہے۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کی ساز باز عالم عرب اور عالم اسلام کا بدترین انحطاط ہے لیکن اس کا فلسطینی استقامت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
محمود الزہار نے کہا کہ حماس، خود ساختہ صیہونی حکومت کی ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے میزائلوں اور جنگی ہتھیاروں کو مسلسل توسیع دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ استقامت کے بغیر فلسطین کو آزاد نہیں کرایا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی پولیس کی موجودگی میں یہودی آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی
حماس نے اپنی تشکیل کی تینتیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی آزادی تک تحریک حماس اپنے عہد و پیمان پر باقی رہے گی۔
محمود الزھار نے مزید کہا ہے کہ فلسطینی قوتوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی حماس کا فیصلہ ہے مگر یہ اسرائیل کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی تعاون کے جاری رہتے ہوئے آگے نہیں بڑھ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ لمحے میں اسرائیلی ریاست کی جارحیت اور مظالم کے باوجود فلسطینیوں کےدرمیان مصالحت ہماری پہلی ترجیح ہے۔ مگر فلسطینی اتھارٹی کو فلسطینی قوتوں کے درمیان مفاہمت اور اسرائیل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ ہم اپنی قوم اور وطن کے دفاع، مستقبل اور آزادی کے لیے کوشاںہیں۔ ہمیں قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانا ہے مگر ایسا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون ختم نہیں کر دیتی۔
ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ میں نے پچھلی حکومت میں فلسطینی وزارت خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں تو میں نے کئی ملکوں کا دورہ کیا۔