امریکہ نے ترکی کےخلاف بیہودہ شکل میں پابندیوں کا استعمال کیا ہے، سرگے لاورؤف

شیعیت نیوز: روسی وزیر خارجہ سرگے لاورؤف نے کہا ہے کہ امریکہ نے ترکی پر پابندیاں لگا کرایک دفعہ پھر بین الاقوامی قانون کے خلاف متکبر روّیے کا اظہار کیا ہے۔
روسی وزیر خارجہ لاورؤف نے اپنے دورہ بوسنیا ہرزیگوینیا کے دوران کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے بیہودہ شکل میں پابندیوں کا استعمال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بے رحمی و بربریت کی یہ داستان ہر سال سانحہ اے پی ایس پشاور کےغم کو تازہ کر دیتی ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس
سرگے لاورؤف نے کہا ہے کہ امریکہ کا ترکی پر پابندیاں لگانا بین الاقوامی قانون کے خلاف اس کے پُر تکبر روّیے کا ایک اور اظہار ہے، یقیناً یہ روّیہ، فوجی، تکنیکی تعاون سمیت بین الاقوامی سطح پر بحیثیت ایک ذمہ دار شریک کے امریکی اعتبار میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہا۔
یاد رہے کہ ترکی پر پابندیاں لگانے کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ یہ ایک واضع پیغام ہے کہ واشنگٹن دفاعی اور انٹیلیجنس سیکٹر میں روس کے ساتھ کسی بھی قسم کے سودے یا خریداری کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : شہید فخری زادہ کے قتل کا مقصد ایٹمی معاہدے کی واپسی میں رکاوٹیں حائل کرنا تھا، فرانک وان
ترکی کو روسی دفاعی نظام ایس فور ہنڈرڈ کی فراہمی گزشتہ برس کر دی گئی ہے۔ اس جدید دفاعی نظام کی خریداری اور فراہمی کے دوران امریکہ نے ترک حکومت کو کئی مرتبہ انتباہ بھی کیا کہ وہ اس کو خریدنے سے باز رہے۔
دوسری جانب ترکی اپنی خریداری کے سودے سے پیچھے نہیں ہٹا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے ان پابندیوں کو ترکی کے وقار کے منافی قرار دیا اور اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ جلد اس دفاعی نظام کا آزمائشی عمل شروع کیا جا رہا ہے۔