یورپی ملک ہالینڈ میں ایک اور مسجد پر شرپسندوں کا حملہ

14 دسمبر, 2020 12:43

شیعیت نیوز: یورپی ملک ہالینڈ میں ایک اور مسجد کو شرپسندوں نے اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یورپی ملک ہالینڈ کے صوبے اتریخت میں اولو مسجد کی انتظامیہ نے بتایا کہ مسجد کے داخلی دروازے اور دیوار پر مسلمانوں کے لیے نفرت انگیز عبارت لکھی گئی اور صلیب کا نشان بھی بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عیسائیوں کے لبادے میں چھپے صیہونیوں کا کراچی میں احتجاجی مظاہرہ ،پاکستان سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

بیان میں کہا گیا ہے کہ نفرت انگیز حملوں سے مسلمانوں کو دلی صدمہ پہنچا ہے۔ منافرانہ عبارت سے سوسائٹی میں تشویش پائی جاتی ہے تاہم مسلمان معاشرے کے لیے اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مساجد کے علاوہ دو یہودی سینیگاگ بھی ایسے ہی نفرت انگیزی حملے کا نشانہ بنائے گئے ہیں۔ حکومت منافرت پھیلانے والے دائیں بازو کے انتہا پسندوں پر نظر رکھے حفاظتی اقدامات کو بہتر کرے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی چالیس بڑی فرموں پر تباہ کن سائبر حملے، قیمتی اور حساس ڈیٹا چوری

مقامی میڈیا کے مطابق 44 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم اصل ذمے داران کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

واضح رہے کہ یورپ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

3:22 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔