اہم ترین خبریںلبنان

اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، حزب اللہ

شیعیت نیوز: لبنانی مزاحمتی تنظیم ’’حزب اللہ‘‘ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والے ممالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی طرف سے مراکش کے اسرائیل کوتسلیم کیے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہزاروں کشمیری مسلمانوں کے قاتل بھارتی آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب پر کافرکافرشیعہ کافرکے نعرے لگانے والوں کو سانپ سونگھ گیا

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ بعض ممالک کو بلیک میل کرکے انہیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی مہم پرعمل پیرا ہے۔ کسی کو پابندیاں اٹھانے کا جھانسہ دیا جاتا ہے اور کسی کے متنازع علاقائی مسائل میں اس کی حمایت کی جاتی ہے۔ بیان میں سوڈان اور مراکش کی مثال دی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل سے دوستی کرنے والے ممالک کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی ایشیامیں بہت زیادہ اہمیت ہے اسی لیئے دشمن یہاں سیاسی بحران کو جنم دے رہاہے، علامہ راجہ ناصرعباس

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ بعض عرب ممالک امریکہ ہی سیاسی حمایت کے حصول کے لیے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور قضیہ فلسطین کے سقوط پرعمل پیرا ہیں۔

حزب اللہ لبنان کا مزید کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حکومتوں کی سیاسی بلیک میلنگ سے فائدہ اٹھانے والی حکومتوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک حقیقت سے فرار اور سراب کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کی کوششوں سے مراکش نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مراکش کے اس اعلان کے بدلے میں امریکہ نے مغربی صحارا پر امراکش کی خود مختاری تسلیم کرلی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button