اہم ترین خبریںشہید قاسم سلیمانی (SQS)عراق

عراق کی مقدس سرزمین سے داعش کے نجس وجود کے خاتمے کی سالگرہ، شہید قاسم سلیمانی وابومہدی کو خراج تحسین

رپورٹ کے مطابق عراق کے سوشل میڈیا صارفین نے داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں کامیابی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید جنرل ابو مہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یوم النصر کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ شروع کیا ہے۔

شیعیت نیوز: عراق کی مقدس سرزمین سے داعش کے نجس وجوداورنام نہاد خلافت کے خاتمے کی سالگرہ کے دن کی مناسبت سے عراق کی النجبا تحریک کی سیاسی کونسل کے ترجمان نصر الشمّری نے اپنے بیان میں کہاکہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی راہ کو بدستور جاری رکھا جائے گا۔

بیان میں انہوں نے اس عظیم کامیاب جنگ کے عظیم کمانڈروں شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید جنرل ابو مہدی المہندس اور تمام دیگر شہداء کے پاکیزہ خون نیز تمام بہادروں، جیالوں اور فداکاروں کے ایثار و فداکاری کا مرہون منت قرار دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کوئی بھی اس عظیم کامیابی کا درخشاں رنگ پھیکا نہیں کرسکتا اور اس کی درخشندگی ہمیشہ باقی رہے گی۔ عراق کی النجبا اسلامی مزاحمتی تحریک کی سیاسی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ ہم عراقی قوم امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد ٹولوں کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور فوج مخالف تحریک کے سرخیل مولانا فضل الرحمٰن پر بھارتی وبرطانوی ایجنسیوں سے رابطوں کا انکشاف

رپورٹ کے مطابق عراق کے سوشل میڈیا صارفین نے داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں کامیابی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید جنرل ابو مہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یوم النصر کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ شروع کیا ہے۔

دریں اثنا عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے ایک تقریب میں کہا ہے کہ داعش دہشت گرد ٹولے کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے عراقی قوم نے جو عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے، اس نے پوری دنیا کو حیرت زدہ، دوستوں کو خوش اور دشمنوں کو مایوس کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ خداوند عالم کی نصرت، عراق کی اعلیٰ دینی قیادت کے فتوے اور شہیدوں خاص طور پر داعش دہشت گرد ٹولے کے مقابلے میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور اس جنگ کے کمانڈروں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید جنرل ابو مہدی المہندس کی جدوجہد سے دہشت گردوں کا صفایا ہوا، دشمن اپنے مقصد میں ناکام ہوگئے اور جارحانہ عزائم رکھنے والوں کو بری طرح سے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے، عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی، اس وقت بھی عراق میں داعش دہشت گرد ٹولے کی باقیات کے خلاف مہم میں ملک کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر اپنا اہم اور بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button