اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

حکومت اور فوج مخالف تحریک کے سرخیل مولانا فضل الرحمٰن کے بھارتی و برطانوی ایجنسیوں سے رابطوں کا انکشاف

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فضل الرحمان لاہور کے جلسے میں یہ بھی بتادیں کہ ایم آئی سِکس سے رابطے کیوں کیے ؟

شیعیت نیوز: وفاقی وزیرامور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نےحکومت اور فوج مخالف تحریک کے سرخیل جے یو آئی اور پی ڈی ایم کےسربراہ مولانا فضل الرحمان پر برطانوی اور بھارتی ایجنسیوں سے رابطوں کا الزام لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہدرہ سے گرفتار کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے 5 تکفیری وہابی دہشتگردو ں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرسی ٹی ڈی کے حوالے

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فضل الرحمان لاہور کے جلسے میں یہ بھی بتادیں کہ ایم آئی سِکس سے رابطے کیوں کیے ؟ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے کیوں ملاقات کی؟۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات فلسطینی شہداء کے پاکیزہ خون سے خیانت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم کے استقبال کیلئے تیار

علی امین گنڈا پور نے فضل الرحمان پر فرقہ وارانہ فسادات کے لیے فنڈز لینے کا بھی الزام لگایا۔ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور نے ملک اور بیرون ملک مولانا فضل الرحمٰن کی اربوں روپے کی جائیدادوں کے بھی راز فاش کئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button