شاہدرہ سے گرفتار کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے 5 تکفیری وہابی دہشتگرد 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرسی ٹی ڈی کے حوالے

12 دسمبر, 2020 14:53

شیعیت نیوز: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شاہدرہ سے گرفتار ہونیوالےکالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے 5 تکفیری وہابی دہشتگردو ں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

جن دہشتگردوں کو جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا ہے ان میں ثمر قند، عبدالرحمن، عمران، وزیر گل اور عصمت اللہ شامل ہیں۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سی ٹی ڈی کی جانب سے ملزموں کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات فلسطینی شہداء کے پاکیزہ خون سے خیانت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم کے استقبال کیلئے تیار

عدالت کو بتایا گیا کہ ملزموں کو 3 روز قبل گرفتار کیا گیا ہے، ان کے قبضہ سے بارودی مواد، اسلحہ اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان شیعہ نسل کشی کی کاروائیوں میں بھی ملوث رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ باقر زیدی کی ایرانی قونصلیٹ جنرل سے ملاقات ، شہید محسن فخری زادہ کی تعزیت اور فاتحہ خوانی

ملزمان سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر اہم عمارتوں کو نشانہ بنانہ چاہتے تھے۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد تمام ملزموں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

5:14 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔