پاکستانپاکستان کی اہم خبریں

کوہاٹ میں شیعان علیؑ کی نسل کشی نہ تھم سکی،

شیعیت نیوز: خیبرپختون خواہ کے علاقے کوہاٹ میں دندناتے دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا شیعہ اہلکار اقلیم حسین شہید۔

تفصیلات کیمطابق کوہاٹ کے علاقے حسن خیل کچئی میں رات کی تاریکی میں دندناتے دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کوہاٹ کے اہم اہلکار اقلیم حسین کو گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ فرقہ وارانہ نسل کشی ہے۔ پولیس نے موقع واردات سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے پاکستان کے صوبے خیبر پختون خواہ کا شہر کوہاٹ شیعان علی کی مقتل گاہ بنا ہوا ہے۔ کوہاٹ شہر میں گزشتہ دو دہائیوں میں درجنوں شیعان علی کو حب علی کے جرم میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button