مشرق وسطی

عرب لیگ کا اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا مطالبہ

شیعیت نیوز: عرب لیگ نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جیلوں میں ڈالے گئے تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقعے پر عرب لیگ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جیلوں میں قید کیے گئے تمام فلسطینیوں بالخصوص عمر رسیدہ قیدیوں ، بیماروں اور قوت مدافعت کی کمی کے شکار فلسطینیوں کو رہا کرے۔

یہ بھی پڑھیں : ایک اور شیعہ عزادار حسنین روحانی پاراچنار سے پشاور جاتے ہوئے راستے سے جبری طور پرلاپتہ

عرب لیگ میں سوشل امور کی سفیرہ ھیفا ابو غزالہ نےکہا کہ جنیوار 4 معاہدے کی رو سے تمام ممالک قیدیوں کو تمام بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنے اور ان کے تحفظ کے پابند ہیں۔ کورونا وبا کے دنوں میں اسرائیل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فلسطینی قیدیوں‌ بالخصوص بیماروں، بزرگوں، بچوں اور دائمی امراض کے شکار مریض قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت میں بڑی تبدیلیاں، اہم وزارتوں کے قلمدان تبدیل

ھیفا ابو غزلہ کا کہنا تھا کہ عرب انسانی حقوق چارٹر کے آرٹیکل 39 میں تمام انسانوں کی جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی صحت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

عرب لیگ نے عالمی برادری پر بھی زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی  قیدیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالے اور جیلوں میں قید فلسطینیوں کے بنیادی حقوق پوری کرنے کے لیے اسرائیل پردباؤ ڈالے۔

یہ بھی پڑھیں : مراکش اسرائیل سفارتی تعلقات ، حماس اور اسلامی جہاد کی شدید مذمت

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اس وقت 4500 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 40 خواتین، 170 بچے اور 350 فلسطینی بغیر کسی الزام کے محض انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button