مراکش نے بھی صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرلیا

11 دسمبر, 2020 14:44

شیعیت نیوز: افریقی اسلامی ملک مراکش نے بھی فلسطینیوں سے غداری کرتے ہوئے صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق امریکی دباؤ میں آکر مراکش نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیا ہے، جس کے بعد مراکش صیہونی ریاست کو تسلیم کرنے والا چوتھا عرب ملک بن گیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے مراکش کے ساتھ معمول کے تعلقات کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے شاہ مراکش محمد ششم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ نیتن ہاہو نے کہا کہ جلد دونوں ملکوں کے درمیان پروازيں شروع کردی جائيں گی۔

یہ بھی پڑھیں : داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف عراقی فورسز اور حشد الشعبی کی کاروائیاں جاری

مغربی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کے ساتھ مغربی صحارا میں مراکش کی خود مختاری کو تسلیم کرنے پر اتفاق کیا ہے جہاں الجیریا کے ساتھ کئی دہائیوں سے رباط کا تنازعہ چل رہا ہے۔

مراکش کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے ابتدائی مرحلے میں نمائندہ دفاتر قائم کئے جائيں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے غیرتمند شیعہ سنی مسلمانوں کے سر کٹ تو سکتے ہیں مگر اسرائیل کے آگے جھک نہیں سکتے

شاہ مراکش کی جانب سے اسرائیل کی خود ساختہ حکومت کو تسلیم کئے جانے کے فیصلے کی فلسطین کے سیاسی اور استقامتی حلقوں نے سخت مذمت کی ہے۔

شاہ مراکش کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے فیصلے کے خبر منظر عام پر آنے کے بعد فلسطین کی استقامتی تحریک حماس کے ترجمان نے مراکش اور اسرائیل کے تعلقات کی بحالی کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی شیطانی اقدام قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ مراکش متنازع علاقے صحارا میں بولیساریو فرنٹ اپنی خود مختار ریاست کے لیے جدو جہد کررہی ہے۔ مراکش کے سابق فرمانروا محمد پنجم نے مغربی صحارا کو مراکش کی خود مختاری میں لانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ان کے بیٹے اور موجودہ فرمانروا محمد ششم نے بھی مغربی صحارا پر قبضے کے لیے جنگ جاری رکھی ہوئی ہے تاہم عالمی سطح پر سفارتی محاذ میں مراکش کو مغربی صحارا کے تنازع پر پہلی بڑی کامیابی حاصل ہوئے کہ امریکہ نے مغربی صحارا کو مراکش کا حصہ قرار دیا ہے تاہم اس کے بدلے میں مراکش کو اسرائیل کو تسلیم کرنا پڑا ہے۔

6:47 صبح اپریل 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔