شہید فخری زادہ کے قتل میں ملوث بعض افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، امیر عبداللہیان
شیعت نیوز: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے کہا ہے کہ ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث بعض افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران کے ممتاز ایٹمی سائنس دان شہید محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث بعض افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امام خمینیؒ پہلے قائد تھےجنہوں نے ہر نماز کےبعد مرگ بر اسرائیل اور مرگ بر امریکا کا نعرہ قوم کو دیا، اسداللہ بھٹو
انہوں نے کہا کہ اس قتل میں ملوث افراد کی نشان دہی کرلی گئی ہے اور ان میں سے بعض کو گرفتار بھی کرلیا گيا ہے۔ اس بہیمانہ واقعہ میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔
دوسری جانب یران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے شہید محسن فخری زادہ کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری کے خون نے ایران کی ایٹمی صنعت پر لگے تالوں کو کھول دیا ہے۔
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ایران کی ایٹمی صنعت کے بارے میں پارلیمنٹ میں بل 4 مہینے سے موجود تھا لیکن شہید محسن فخری زادہ کے خون نے پارلیمانی نمائندوں ایسی حرارت پیدا کی کہ یہ بل پارلیمنٹ میں بہت جلد منظور ہوگيا اور شہید فخری زادہ کی شہادت نے ایران کی ایٹمی صنعت پر لگے ہوئے تالوں کو کھول دیا ۔
محمد باقر قالیباف نے شہید محسن فخری زادہ کے علمی اور عرفانی کارناموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید محسن فخری زادہ نے ایران کی ایٹمی صنعت کی پیشرفت میں بنیادی اور کلیدی کردار ادا کیا جو ایرانی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ شہید فخری زادہ نے ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ایرانی اسپیکر نے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں شہداء اور شہید فخری زادہ کی راہ پر گامزن رکھے۔







