اہم ترین خبریںایران

رہبر معظم آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا آیت اللہ محمد یزدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

شیعت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے قم کے اعلی دینی تعلیمی مرکز کے اساتذہ کی یونین کے سربراہ آیۃ اللہ محمد یزدی کے انتقال پر ایک پیغام جاری کر کے تعزیت پیش کی ہے۔

آيۃ اللہ یزدی کچھ عرصے سے اسپتال میں تھے اور بدھ کے روز نواسی سال کی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی خوفزدگی کی علامت انٹرنیشنل المصطفیٰ یونیورسٹی قم، یمن میں ایرانی سفیر اور ایک پاکستانی پر پابندی عائد

قائد انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام میں ان کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے پورے عرصے میں انقلابی کارنامے، طاغوتی حکومت کے خلاف جدوجہد، میدان میں مستقل موجودگی اور ملک کا انتظام چلانے کے لیے عدلیہ کی سربراہی، نگراں کونسل، ماہرین کونسل اور پارلیمنٹ کی رکنیت جیسے اہم عہدوں پر کام اور اس کے ساتھ ہی علمی و فقہی سرگرمیوں نے اس جلیل القدر عالم کی شخصیت کو انتہائی جامع اور بااثر بنا دیا تھا۔

قائد انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی بنیادوں پر مستحکم عقیدہ، اس راہ میں استقامت اور دینی و انقلابی غیرت، اس محترم شخصیات کی کچھ دیگر اہم خصوصیات تھیں۔ آیۃ اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام کے آخر میں خداوند متعال سے آیۃ اللہ محمد یزدی کے لیے رحمت و مغفرت کی دعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں جاری سعودی جرائم کا ذمہ دار امریکہ ہے، محمد علی الحوثی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم آیت اللہ یزدی کے انتقال پر حوزہ علمیہ قم ، مراجع عظام، جامعہ مدرسین کی اعلی کونسل ، مرحوم کے شاگردوں، دوستوں ، ارادتمندوں اور مرحوم کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

ایران کے ديگر حکام اور اداروں کے سربراہوں نے بھی الگ الگ پیغام جاری کر کے آیۃ اللہ محمد یزدی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button