پاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کی ایرانی سائنسدان شہید فخری زادہ کے ظالمانہ قتل کی مذمت

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ زادہ نے ایران کے ممتاز اور نامور سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے بہمیانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ زادہ نے ایران کے ممتاز اور نامور سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے بہمیانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

زاہد حفیظ زادہ نے کہا کہ ہم ایران کے ممتاز سائنسداں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں ایرانی حکومت، عوام اور شہید محسن فخری زادہ کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی اور تعزيت کا اظہار کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کے ممتاز سائنسداں شہید فخری زادہ کو گذشتہ جمعہ کے دن مسلح افراد نے ایک حملے میں شہید کردیا تھا ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ د اری قبول نہیں کی لیکن قرائن اور شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ شہید فخری زادہ کے قتل میں اسرائيل ملوث ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button