اہم ترین خبریںپاکستان

میر ظفر اللہ جمالی سیاست میں رواداری کی روشن مثال اور ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے،علامہ ساجد نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی محب وطن اور عاجزی پسند شخصیت کے مالک تھے

شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میر ظفر اللہ جمالی سیاست میں رواداری کی روشن مثال اور ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے،مرحوم کے انتقال سے بلوچستان ایک توانا آواز سے محروم ہوگیا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی محب وطن اور عاجزی پسند شخصیت کے مالک تھے۔مشکل ترین حالات میںمرحوم نے جذبہ حب الوطنی کے ساتھ ملک کی خدمت کی اور مرحوم کی سیاسی و ملکی خدمات یاد رکھی جائینگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے اہل خانہ اور عوام سے اظہارتعزیت

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھاکہ میر ظفر اللہ خان جمالی نے ہمیشہ اپنی روایات کو زندہ رکھا اور قول وفعل میں اتفاق کی مثال قائم کی وہ ایک انتہائی شفیق اور وضع دار شخصیت کے حامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا پھیلاؤ، صدر مملکت عارف علوی کا جمعہ 4 دسمبر کو ملک بھر میں یوم دعا منانے کا اعلان

علامہ ساجد نقوی نے لواحقین اور پسماندگان کیساتھ دلی اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button