اہم ترین خبریںپاکستان

وزیرستان میں طالبان کے ہاتھوں شہید ہونے والے شیعہ انجینئر آہوں اورسسکیوں میں سپرخاک

نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر کی اقتداء میں امام بارگاہ امام زین العابدین (ع) میں ادا کی گئی

شیعیت نیوز: کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نیشنل انجینئرنگ سروس کے اہلکار اور امام بارگاہ فضل شاہ کے متولی سید ظفر عباس شاہ کی نماز جنازہ تھلہ یلہ شاہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی گئی۔ جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بعد ازاں انہیں آہوں اور سسکیوں میں کوٹلی امام حسینؑ میں سپرلحد کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شکارپور، مرکزی جلوس یوم علی ؑ پر قائم مقدمہ خارج، اےٹی سی عدالت سے تمام 40عزادارباعزت بری

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں طالبان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نیسپاک کے اہلکار سید ظفر عباس شاہ کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر کی اقتداء میں امام بارگاہ امام زین العابدین (ع) میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم، تحریک امت سوڈان کے سربراہ المہدی انتقال کر گئے

شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ شہید سید ظفر عباس شاہ کی تدفین وقف شیعہ کوٹلی امام حسین (ع) میں اشکبار آنکھوں سے کی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں نے میر علی کے علاقے میں نیسپاک کے اہلکاروں پہ بزدلانہ حملہ کیا تھا، جس میں چار اہلکار موقع پہ ہی شہید ہو گئے تھے۔ شہدا میں ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے متولی امامبارگاہ سید ظفر عباس شاہ بھی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button