اہم ترین خبریںپاکستان

شمالی وزیرستان : طالبان کےہاتھوں شیعہ انجینئر سمیت 4پاکستانی شہید

ذرائع کے مطابق ایف ڈبلیواو سے تعلق رکھنے والے 4 افسران ایک گاڑی میں جارہے تھے کہ ان پر مسلح دہشت گردوں نے اندھادہندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سید ظفرعباس شاہ اور ان کے ساتھی موقع پرہی شہید ہوگئے۔

شیعیت نیوز:شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کی سفاکانہ کاروائی ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کےہاتھوں شیعہ انجینئر ظفرعباس شاہ سمیت 4پاکستانی شہید۔

تفصیلات کے مطابق سید ظفر عباس شاہ انجینئر نیسپاک اور متولی تھلہ فضل شاہ ڈیرہ اسماعیل خان اپنے تین ساتھیوں سمیت آج شمالی وزیرستان میںکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف صاحب ! خداراجبری لاپتہ کامران حیدرکی ضعیفہ ماں کی حالت پر رحم کھائیں

ذرائع کے مطابق ایف ڈبلیواو سے تعلق رکھنے والے 4 افسران ایک گاڑی میں جارہے تھے کہ ان پر مسلح دہشت گردوں نے اندھادہندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سید ظفرعباس شاہ اور ان کے ساتھی موقع پرہی شہید ہوگئے۔

وقوعہ کے فوری بعد سکیورٹی اورریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر زخمیوں کو میرعلی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز سے چاروں افراد کی شہادت کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے3اراکین جی بی اسمبلی نے حلف اٹھالیا، کاظم میثم کو کا مرس اینڈ انڈسٹریزکا قلمدان سونپےجانے کا امکان

واضح رہے سعودی اور بھارتی ایجنٹ پاکستان کو ایک مرتبہ پھر غیر مستحکم کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ ایک جانب اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے دوسری جانب اس طرح کی دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button