سعودی عرب کا اسرائیل سے تعلقات کا قیام امت مسلمہ کی توہین ہے، حماس اور انصاراللہ کا رد عمل

24 نومبر, 2020 17:05

شیعیت نیوز : فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زھری نےکہا ہے کہ کو نیتن یاہو کا دورہ سعودی عرب اور بن سلمان سے ملاقات مسلم امہ کی توہین اور ملت فلسطین کے حقوق کی پامالی ہے۔

یمن کی تحریک انصار اللہ نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دورہ سعودی عرب کودونوں ممالک کے درمیان اعلانیہ تعلقات کی بحالی کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں محمد بن سلمان نیتن یاہو خفیہ میٹنگ کا اہم ایجنڈہ سامنے آگیا

انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مسلمانوں کا کعبہ اور مدینۃ النبی ﷺہے لیکن وہ مسلم امہ کا دفاع کرنے کے بجائے عالم اسلام کے خلاف سازشوں کا مرکز بن گیا ہے۔

محمد عبدالسلام نے کہا کہ صیہونی وزیر اعظم کے خفیہ دورہ سعودی عرب نے یمن کے خلاف جنگ کی حقیقت و ماہیت کو نمایاں کر دیا ہے۔ انصار اللہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ آل سعود نے دیگر ممالک کو بھی صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی تشویق دلائی تاکہ بعد میں سعودی عرب کی جانب سے تل ابیب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو قبول کر لیا جائے۔

تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ یمن پر حملہ کرنے والے ممالک صیہونی سازشوں کو برملا کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور وہ اپنے مادی و فوجی وسائل کو یمن کے خلاف جنگ میں استعمال کر رہے ہیں اور انھوں نے اس سے ثابت کردیا ہے کہ یہ ایک امریکی و صیہونی جنگ ہے ۔

4:39 صبح مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔