4ماہ سے جبری طورپر لاپتہ بھکر کے شیعہ جوان منظر بلوچ بازیاب، گھر پہنچ گئے
ان کی واپسی پر اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ذرائع کےمطابق منظر بلوچ کو چار ماہ قبل ریاستی اداروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

شیعیت نیوز: جنوبی پنجاب کے ضلع بھکر سے چار ماہ قبل جبری طور پر لاپتہ ہونے والے منظربلوچ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے، چار ماہ بعد اپنے پیارے کو صحیح سلامت دیکھ کر اہل خانہ کی آنکھیں آنسوں سے چھلک پڑیں، اہل خانہ کا مسرت کا اظہار خدا کی بارگاہ میں اظہار تشکر۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل مخالف شامی وزیرخارجہ ولید المعلم کا انتقال، مجلس وحدت مسلمین کےوفدکی شامی سفیر سے ملاقات اور اظہار تعزیت
تفصیلات کے مطابق بھکر سے تعلق رکھنے والے ایک ایک اور شیعہ جوان منظر بلوچ چار ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوکر باحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، ان کی واپسی پر اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ذرائع کےمطابق منظر بلوچ کو چار ماہ قبل ریاستی اداروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جی بی الیکشن، ایم ڈبلیوایم سے اتحاد کی بدولت پی ٹی آئی کی سادہ اکثریت سے فتح ، حکومت سازی کیلئے سرگرم
واضح رہے کہ اس وقت ملک کے مختلف شہروں سے درجنوں شیعہ نوجوان ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہیں، حالیہ دنوں کراچی کے علاقوں ملیر، شاہ فیصل ، گلبہار اوردیگر مقامات سے بھی متعدد شیعہ نوجوانوں سے گھروں سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اٹھا لیا گیا تھا ۔